ڈاونگیرہ:23/جون (ایس اؤ نیوز ) جن گھروں میں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں ان گھروں کے بچوں کو ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہونے نہیں دیا جائے گا۔ البتہ انہیں سمپلمنٹری امتحانات میں شریک ہونے کا موقع دیتے ہوئے فرش طلبا کے طورپر شمار کئے جانےکی جانکاری ڈاونگیرہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر مہانتیش بیلگی نے دی۔
ڈی سی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چن گیری میں ایک اور ہری ہر میں دو طلبا کورونا متاثرین کے گھروں میں رہنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 96 طلبا ایسے ہیں جو کنٹین منٹ زون میں بسے گھروں کے ہیں۔ انہیں امتحانات میں شریک ہونےکے لئے الگ انتظامات کئے گئے ہیں۔ جون 25سے جولائی 3تک امتحانات منعقد ہونگے۔ سبھی طلبا کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی ۔ تھرمل اسکیاننگ کے موقع پر کوئی طالب علم میں زیادہ گرمی پائی جاتی ہے تو انہیں بھی الگ سے کمرے میں بٹھا کر امتحانات لکھنے دیں گے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو وقت پر امتحان گاہ پہنچائیں۔ مگر والدین کو امتحانی مرکز کے صحن میں داخل ہونے نہیں دیاجائےگا۔
ڈی سی نے بتایا کہ ضلع میں 79مین امتحانی مراکز ہیں 14ایڈیشنل مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ 21683طلبا امتحانات میں شریک ہونگے۔ جس کے لئے 1242کمروں کا انتظام کیاگیا ہے۔ انہیں ایک مرتبہ سانٹائز کیاجاچکاہے 24جون کو دوبارہ سانٹائز کیاجانے کی جانکاری دی ۔ پریس کانفرنس میں ڈی ڈی پی آئی پرمیشورپا موجود تھے۔
سکیورٹی انتظامات :ایس ایس ایل سی امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتظامات کرلئے گئےہیں۔ ہر مرکز پر دو پولس ، ایک ہوم گارڈ تعینات رہنےکی ایس پی ہنومنت رائے نے جانکاری دی۔ طلبا صبح 30-8بجےآئیں گے تو ہمارے اسٹاف صبح 30-7بجے ہی وہاں موجود رہیں گے۔ طبعی فاصلہ ، ماسک ، سانٹائزر کا استعمال ، یہ تینوں کام طلبا لازماً انجام دیں گے۔ ہرایک تھانہ علاقے میں سانٹائزیشن ، صفائی کا کام جاری ہے۔ امتحان پر لگائے گئے اسٹاف کو بھی چوکنا رہنے کہاگیا ہے۔ کنٹین منٹ زون میں سخت کارروائی جاری کرنے کی بات کہی۔